لاہور (آن لائن) محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیاں آئندہ ماہ سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئندہ 15 روز میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں نئے داخلوں
کا سلسلہ میں بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کے باعث محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کے معاملات یونیورسٹی انتظامیہ کی صوابدید پر چھوڑ دیئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے پہلے مرحلے میں یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی ایم فل اور ماسٹر کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔