لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کرونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈائون سے ٹرینوں کی بندش کے بعد ساٹھ فیصد مسافروں کے حساب سے نقصان پر مسافر ٹرینیں چلانے کے باعث ملک بھر کے صحافیوں کو سفری رعائتی ٹکٹ کی بحالی کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ صحافیوں کو حاصل سہولت بحال کردی گئی ہے ۔