اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1کروڑ23 لاکھ سے زائد محنت کش افراد میں 49 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بتایا کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ23 لاکھ56 ہزار سے زائد محنت کش
افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کل 149 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ 2 ہزارسے زائد افراد میں 2 ارب 47 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔بلوچستان میں 7 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی، بلوچستان میں 6 لاکھ24 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں88 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی،اسلام آباد میں 65 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ثانیہ نشترنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 25 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 55 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،سندھ میں 37 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی، سندھ میں 44 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔