نوشہرہ (این این آئی) تھانہ اکوڑہ پولیس نے چھوٹے بچوں کی نازیبا تصاویر اورو ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیااہم شواہد برآمدابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم کا اعتراف ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک میں
ایک شخص چھوٹے بچوں کے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بناکر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اکوڑہ خٹک میں بچے کیساتھ ہونے والے ان واقعات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایس پی اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او اکوڑہ خٹک عرفان خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیاتفتیشی ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک کو فعال بناتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی ملزم اسد الرحمن ولدسیف الرحمن ساکن عید گاہ اکوڑہ خٹک کو حکمت عملی سے قانونی حراست میں لے لیاابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیاملزم کے موبائیل سے واردات سے متعلق آہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔