اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر جیفری شاء نے پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا آپ کی توانائیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے گذشتہ ٹوئٹ کے بعد بہت سے کمنٹس سنے،اب میں نے روایتی ہاکستانی انداز میں آم کھانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا آپ کی
توانائیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ آپ کو وہی مزا دیتا ہے جو کہ آپ کو ایک آئس کریم کھانے سے آتا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں اس کو بجا طور پر پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے،آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے روایتی انداز میں آموں کو کاٹے بغیر چوس کر کھایا۔انہوں نے آم چوستے ہوئے اور آموں کا ملک شیک پیتے ہویے اپنی تصاویر بھی ٹویٹ پیغام میں جاری کیں