ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے چارٹر پروازوں کی اجازت مل گئی عرب امارات نے بھی پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

datetime 3  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن کو سعودی عرب کے لیے دو چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن چارٹر پروازیں جدہ سے کراچی اور ریاض سے کراچی کے لئے آپریٹ کر ے گی۔مجموعی طور پر دو چارٹر پروازوں کے ذریعے چار سو سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا، یہ پروازیں 11 اور 15جولائی آپریٹ ہوں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے چارٹر پروازوں کی اجازت دی ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سرین ائر کے فضائی عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چارٹر پروازوں کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔واضح رہے کہ سرین ائیر نے سی اے اے کو خصوصی پروازوں کے لئے درخواست دی تھی۔ اماراتی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کردیا اور پاکستانی مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا ہے، چغتائی لیب مسافر کی رپورٹ براہ راست ائیرلائن کو فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کردیا، ائیرلائن کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ایمرٹس ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی گئی ہے۔امارات ائیرلائنز نے کرونا ٹیسٹ کے لئے چغتائی لیب سے معاہدہ کیا ہے، جو مسافر کی رپورٹ براہ راست امارات ائیرلائنز کو بھی فراہم کرے گا جبکہ ٹیسٹ کے اخراجات مسافر کو برداشت کرنا ہوں گے۔یاد رہے ایمریٹس ائرلائن نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لئے عارضی طور فلائٹ آپریشن معطل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…