اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا کا شکار بن گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے بتایا کہ میر اکو رونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے گزشتہ روز ہلکا سا بخار محسوس ہو ا جس کے بعد
خود کو گھر میں الگ کمرے میں بند کر لیا ہے اور کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا ۔ انہو ںنے کہا کہ خود کو آئسولیٹ کرلیا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہو ں اور وزرات کے امور گھر سے سر انجا م دوں گا ۔