کراچی (این این آئی)مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی نشست خطرے میں پڑ گئی،سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا،الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی نشست خطرے میں پڑ گئی سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیاالیکشن ٹریبونل نے نادرا کاونٹر فائلز انگوٹھوں کے نشانات اور بیلٹ پیپرز کی تصدیق ریجنل الیکشن کمیشن سکھر اور لاآفیسر عبداللہ ہنجرا کی موجودگی میں کرنے کی ہدایت جار کردی،الیکشن ٹریبونل نے کارروائی مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر رفیق بھانبھن جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت سے 9سو سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیت گئے تھے ، پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت نے ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔