جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

’’ نااہل اور نالائق وزیر اعظم اور وزرا نے جس طرح یوٹرن پر یوٹرن لے رہے ہیں‘‘ تحریک انصاف کے اہم رہنما درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پی ایس 103 کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف علی نے اپنے درجنوں کارکنان سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، پی ایس 103 کے صدر سید خاور شاہ،

عبدالوہاب بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی پی ایس 103 کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پرسعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع سے مختلف جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشرف علی سمیت دیگر ان کے کارکنان گذشتہ 1 ماہ سے رابطے میں تھے تاہم ہم کرونا وائرس کے باعث پریس کانفرنس نہیں کرسکے تھا اور آج بھی تمام شمولیت کرنے والوں کو نہیں بلوایا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بھی کراچی سمیت صوبے بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے علاقائی اور صوبائی قیادت کے رابطوں میں ہیں اور وہ پیپلز پارٹی میں جلد شمولیت کا اعلان کریں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور ان کے نااہل اور نالائق وزیر اعظم اور وزرا نے جس طرح یوٹرن پر یوٹرن لے رہے ہیں اور جس طرح دو سال میں انہوں نے اس ملک کی معیشت اور عوام کے معیار زندگی کو تباہ کیا ہے اب عوام میں ان کی نفرت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ آج کراچی سے خیبر تک کے عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اس بات کا برملا اظہار کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ان کی سب سے بڑی بھول تھی۔ اس موقع پر شمولیت کرنے والے پی ایس 103 ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف علی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نئی جماعت ہونے اور ان کے دعوں کو

دیکھتے ہوئے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت ان کی صوبائی و کراچی کی قیادت نے ہمیں مکمل مایوس کیا اور ان کے تمام عوام سے کئے گئے دعوے یوٹرن کی نظر ہوگئے ہیں۔اشرف علی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے،

جو مکمل جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلزپارٹی عوام کے لیے جو کام کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر شمولت کرنے والوں میں ریحان الحق چشتی، آصف قائمخانی، عبدالوحید خان، خالد اقبال خان، فہد علی، عاقب ارشد، شیخ سلیم، خالد قریشی، فیصل خان، وقار میرم، محسن الدین اور دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…