اوکاڑہ(این این آئی)حجرہ شاہ مقیم میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی عزت لوٹنے والا ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانا حجرہ کے معطل ایس ایچ او کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے سب انسپکٹر انجم ضیاء کو نوکری سے
برخاست کردیا جب کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم نے 11 جولائی تک اوکاڑہ کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔