ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ،حکومت نے نئی قیمت کا اعلان کر دیا

datetime 3  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقررکردی، جب کہ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475 روپے من فراہم کی جائے گی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے

سے کم ہوکر 850 روپے پر دستیاب ہوگا جب کہ کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کابینہ نے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کی قیمت 1475 روپے من مقرر کی ہے اور محکمہ خوراک صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے جامع منصوبہ بھی طلب کرلیا جب کہ محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…