لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ابھی تو پار ٹی شروع ہوئی ، عمران نیازی کو بھا گنے نہیں دینگے، عوام سے رو ٹی ، کپڑا ، مکان ، رو زگار اور ذہنی سکو ن چھیننے والے حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،تحریک انصاف میں داخلی انتشار ہے اورکوئی ان کے ساتھ نہیں ۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی قیادت کے حکم پر فیروز پور روڈ بینک
سٹاپ پر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی نے کس کو کہا ہے کہ میں دبائو میں نہیںآئوں گا، عمران نیازی بتائیں کہ ان پر کون دبائو ڈال رہا ہے اور ماضی میںوہ کس کے دبائو میں رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی نے تار یخی مہنگا ئی کرکے عوام کے منہ سے رو ٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے غر یب عوام کی بدعا ئیں ر نگ لا ئیں گی ،انشا ء اللہ عید الاضحی سے پہلے نیازی حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔