راولپنڈی(این این آئی)تمباکو پر 10فیصد ٹیکس بڑھانے سے نوجوانوں میں تمباکونوشی کے رجحان میں 15 فیصد کمی دیکھی گئی ۔ سی بی او کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہر5میں سے 4افراد18سال سے کم عمر میں تمباکونوشی کی طرف مائل ہوتے ہیں،تمباکوکے استعمال سے منہ کے کینسرکے 15لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، اکثریت بچوں کی تھی،ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی پرٹیکس عائد کرنے سے ملک کی بنیاد کوکھوکھلاہونے سے
بچانے میں مدد ملے گی ۔ کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق تمباکو مہنگاکرنے سے بچوں میں تمباکونوشی کی خریداری میں کمی واقع ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق تمباکونوشی کی روک تھام کے لئے تمباکوکومہنگاکرکے اسے لوگوں کی پہنچ سے دورکیاجائے۔ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ اگرٹیکسززیادہ نافذکیے جائیں گے توتمباکو تک عام آدمی کی دسترس کم ہوگی،ذمہ دار ادارے تمباکونوشی کی روک تھام میں اپناموثرکرداراداکریں۔