مائنس عمران خان سے جمہوریت مائنس نہیں ہوگی بلکہ عمران خان کو لانے والے بھی مائنس ہوجائیں گے، معاملات کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جاتی ہے، حافظ حسین احمدکی دھماکہ خیزباتیں

2  جولائی  2020

جہلم(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ممتاز پارلیمنٹرین و سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مائنس عمران خان سے جمہوریت مائنس نہیں ہوگی بلکہ عمران خان کو لانے والے بھی مائنس ہوجائیں گے،شیخ رشید کا اختر مینگل کے متعلق بیان غیراخلاقی اور غیر مناسب تھا،شیخ رشید کے بیان کے بعد اختر مینگل کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ان کی بھول ہے کیوں کہ عمران خان کے آپشن کو آپشن بنانے والے کئی اور آپشن بناسکتے ہیں، انہوں کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان سے جمہوریت مائنس نہیں ہوگی بلکہ اس کو لانے والے بھی مائنس ہوجائیں گے کیوں کہ معاملات کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جاتی ہے اور کوئی ناگزیر نہیں ہوتا اور جو خود کو ناگزیر سمجھتے ہیں وہ کم ازکم اپنے قریبی قبرستان میں جائیں اور وہاں دیکھیں کہ کتنے بڑے بڑے دعویدار منوں مٹی تلے دبے ہوئے ہیں کوئی ناگزیر نہیں ہر کسی کا آپشن موجود ہوتا ہے،ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو کورونا کے حوالے سے اللہ صحت عطا کرے لیکن جب تک وہ قرنطینہ میں تھے معاملہ پرسکون تھا اگر وہ مزید قرنطینہ میں رہیں تو حکومت اور ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہاکہ اختر مینگل کے متعلق شیخ رشید کا بیان غیر اخلاقی اور غیر مناسب تھا اب اختر مینگل اور ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں کیا کرنا ہے، شیخ رشید کے بیان کے بعد اختر مینگل کی حکومتی کیمپ میں واپسی کی کوئی گنجائش باقی تھی تو وہ اب نہیں رہی کیوں کہ اختر مینگل جس علاقے اور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایسی باتوں کے حوالے مزید اپنے موقف پر مضبوطی کا اظہار ہی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…