اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزارت ریلوے نے کورونا کی آڑ میں بزرگ شہریوں کیلئے سفری رعایت ختم کر دی،پاک افواج کیلئے بھی اہم اعلان

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن ) وزارت ریلوے نے کرونا وائرس کی آڑ میں بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کے لئے سفری رعایت کو فوری طورپر ختم کردیا ہے جبکہ پاک افواج اور اس کے ماتحت اداروں کے ملازمین کے لئے رعایت بدستور بحال رہیں گی جبکہ فیصل آباد ریلوے اسیٹشن پر ٹھیکیداروں کی لوٹ مار ،مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے آنے والوں شہریوں کیلئے فری ڈراپ لین کی سہولت ختم کردی گئی ۔

آن لائن کے مطابق وفاقی وزارت ریلوے حکام کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اس لئے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کو دی جانے والی سفری رعایتیں دینے سے قاصر ہیں اس لئے انہیں یہ تمام سفری رعایت ختم کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ80سال کی عمر کے بزرگ شہریوں کی ٹکٹ بالکل مفت،65سال سے اوپر عمر کے بزرگوں کے لئے 50 فیصد سے80 فیصد تک سفری ٹکٹ میں رعایت دی جاتی تھی اسی طرح صحافیوں کے لئے بھی50 فیصد سے80 فیصد تک سفری رعایت ملتی تھی جبکہ طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں تک آنے اور جانے کے لئے ریلوے پر سفر کے دوران50 فیصد تک رعایت دی جارہی تھی لیکن اب وفاقی وزارت ریلوے کی جانب سے یہ تمام رعایتیں مکمل طورپر ختم کردی گئیں ہیں جبکہ پاک افواج اور اس کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو یہ سفری رعایتیں بدستور بحال رہیں گی۔اس تفریق پر بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث 60 فیصد ٹرین سروس چل رہی ہیں جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کے لئے یہ رعایت ختم کی گئی ہے جسے جلد بحال کردیا جائے گاعلاوہ ازیں فیصل آباد ریلوے اسیٹشن پر ٹھیکیداروں نے مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے آنے والوں شہریوں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے ما شہریوں کیلئے فری ڈراپ لائن کی سہولت ایک بار پھر بند کردی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد ریلوے اسیٹشن پر انتظامیہ پر ٹھیکداروں کا راج ہے کیونکہ ٹھیکداروں کو تحریک انصاف کے ایم این اے کی سرپرستی حاصل ہے ریلوے انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…