منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے عوام سے روزگار چھیننا شروع کر دیا،پاکستان ٹورازم کارپوریشن بند کرنے پر حکومت پر شدید تنقید

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں پاکستان ٹورازم ڈولپمنٹ کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے موٹلز کوبند اور وہاں پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کوبرطرف کرنے کے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویداروں نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھیننے کا سلسلہ شروع کردیا۔

وطن کور شیرپائو میں پارٹی کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کا اس حوالے سے کیس عدالت میں ہے جس پر عدالت نے Stay orderدیا ہواہے لیکن اس کے باوجودان کو نوکریوں سے نکالنے کا حکومتی فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انھوں نے پی ٹی ڈی سی کے اربوں روپے مالیت کے موٹلز اوروہاں پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے خدشہ ظاہر کیا کہ فیصلہ سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت پی ٹی ڈی سی کی اراضی کو اونے پونے داموںاپنے من پسند افراد کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کاکام لوگوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل حکمران برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کرکے ان کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ فیصلہ سے موٹلزمیں کا م کرنے والے سینکڑوں افرادکے خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے اور وہ معاشی مسائل کی لپیٹ میں آجائیں گے۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ ہم پیسکو اورآئیسکو کی نجکاری کی بھی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ وہاں پر کام کرنے والے ملازمین کے مفادات کے منافی اقدام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس قسم کے فیصلوں سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کی بہبود ، ریلیف اور روزگارکی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کی برطرفی اور سرکاری محکموں کی نجکاری کے حوالے فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…