جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حکومت نے تقریروں کے سوا کشمیر معاملے پر کچھ نہیں کیا،چینی کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت کو پاکستانی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیدیا

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کشمیر کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننھے بچے کے سامنے بھارتی فورسز نے نانا کوشہید کیا اور تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،ہماری حکومت نے تقریروں کے سوا کشمیر معاملے پر کچھ نہیں کیا،وزیر اعظم کو امریکی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کو فون کر ناچاہیے تھا،سلامتی کونسل کے تمام ممبران کو فو ن کر کے

تصویر پر بات کر نی چاہیے،حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی بند کرے،پاکستان میں چینی کا مسئلہ چل رہا ہے،سپریم کورٹ مہنگی چینی خریدنے پر از خود نوٹس لے، ہم درخواست دائر کرینگے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اکیس مہینے سے پاکستان میں چینی کا مسئلہ چل رہا ہے،چینی پچاسی روپے میں بک رہی ہے اور حکومت کو پرواہ نہیں،کمیشن کا کام تھا یہ دیکھنا کہ چینی کیوں مہنگی ہوئی وہ کمیشن نے نہیں کیا،یہ پاکستانی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے،یوٹیلٹی سٹورمیں عمران خان نے دیگر محکموں کی طرح اپنے دوستوں کو لگایا ہوا ہے،یہ حکومت جائیگی تو پتا چلے گا کہ کس قماش کے لوگ بیٹھے ہیں،ملوں نے کہا تریسٹھ روپے میں چینی نہیں دے سکتے،پرانے ٹینڈر پر جاکر آٹھ ہزار تین سور روپے فی ٹن کے حساب سے زیادہ پیسے دے کر چینی لی گئی اور یہ پیسے سیدھے کسی کی جیب میں گئے،چینی کو پچپن پر لایا جائے،سپریم کورٹ اس کا سوموٹونوٹس لے ہم بھی پٹیشن فائل کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ دوست یاروں کی حکومت ہے،شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو فرینڈز آف خان کا لقب دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت 55 روپے ہونی چاہیے جو اس وقت 85 روپے میں مل رہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ایک تین سال کے بچے جس کے سامنے اس کے نانا کو بھارتی فوج نے شہید کیا،اس تصویر نے پوری دنیا کو ہلاکے رکھ دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال پورا ہونے کو ہے ہماری حکومت کشمیر پر صرف تقریریں کرنے کی سوا کچھ نہیں کیا،وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ اسلامی ممالک کواکٹھا کیا جائے بلکہ بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کلین چٹ دی گئی۔ احسن اقبال نے کہاکہ کشمیرمیں ہرروز ننھے بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کیا جارہاہے،ہماری حکومت نے ایک سال ضائع کردیا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے کوئی ایسی سفارتی انٹروینشن

نہیں دیکھی جس سے کشمیر پر دباؤ پڑے،مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کی کشمیریوں کے ساتھ کمٹمنٹ اسی طرح قائم ہے جیسا قائداعظم نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھا،وزیراعظم کو امریکی، برطانوی صدور کو فون کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو سلامتی کونسل کے تمام ممبران کو فون کرکے اس تصویر پر بات کرنی

چاہئے تھی۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے وہاں صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی بند کرے۔ سابق وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کرونا ٹیسٹنگ روکنے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دفتر سے جی بی کی کابینہ میں مداخلت کرکے جانبدار لوگ لائے گئے ہیں،جی بی میں کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو وارن کرتا ہوں یہ پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کے متعادف ہوگا،پاکستانی اداروں سے بھی کہتا ہوں جی بی میں ہارس ٹریڈنگ سے بعض رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…