پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

قومی اتفاق رائے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں، جلد 60سے 70لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے، رانا ثناء اللہ کے بیان نے تھرتھلی مچا دی

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں،سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ہے اے پی سی میں اس پر بات کریں گے، وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے،مائنس ون پر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے

اس پر بھی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں گے تاہم مسلم لیگ (ن)کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا، ہمارا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا حال وسط مدتی انتخابات اور فریش مینڈیت ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کردیا ہے،پی آئی اے جو پہلے سسکیاں لے رہی تھی حکومت نے اسے دفن کردیا ہے، پوائنٹ سکورننگ کیلئے پائلٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اب تو کوئی اسے اسے کوڑیوں کے بھاؤ بھی لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور آٹا چینی بحران کی ذمہ دار حکومت خود ہے،حکومت اور اس کے زیر سایہ مافیا کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہوئے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھ ارکان کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی خبر آئی اور وہ حلقے کے مسائل کیلئے ملے،یہ وہی لوگ ہیں جو سال پہلے بھی گئے، اگر حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو جلد 60سے 70لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے پنجاب اسمبلی آیا،حمزہ شہباز ظلم و زیادتی کواستقامت کے ساتھ برداشت کررہے ہیں،حمزہ شہباز کا حوصلہ اورپارٹی کے ساتھ وفاداری قابل تقلید ہے،موجودہ حکومت کا انتقامی رویہ ہے اس کی پالیسی صرف اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنانا ہے،اپوزیشن کے خلاف نیب کے ہتھیار کو استعمال کیا گیا لیکن لوگوں

کو مہنگائی اور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہواہے۔ انہوں نیکہا کہ آٹا مافیا،ادویات مافیا، چینی مافیا اور پیٹرول مافیا نے عوام کو لوٹا، ملک میں مافیاز کی حکومت ہے جس نے غریب عوام سے دو وقت کی روی بھی چھین لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ختم ہو گی جو ملک کو لیڈ کرسکتے ہیں فریش مینڈیٹ سے آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا معیشت کا بیڑا غرق کردیا کوئی ایک پارٹی ملک کو دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی،(ن) لیگ سمجھتی ہے سب کو مل کر ملک کو دلدل سے باہر نکالنا ہوگا،

قومی اتفاق رائے میں کوئی حائل ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں،22کروڑ کو عوام کو معلوم ہے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں عمران خان کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج حملے پر ایسی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف عالمی رائے عامہ کو متحرک کرنا چاہیے۔ا نہوں نے کہا کہ بجٹ پاس کرانا اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری ہے،عمران خان کی حکومت پانچ ووٹوں کی سادہ اکثریت سے کامیاب ہوئی،اتحادیوں نے آخری بار عمران خان کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ چینی بحران آٹا بحران ادویات اور پیٹرول بحران کیا (ن) لیگ نے کروایا،مافیا کے کہنے پر پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی،کیا پی آئی اے کا بحران (ن) لیگ نے پیدا کیا،پی آئی اے کو دفن کر دیا اب کوڑی کے بھاؤ کوئی نہیں لے گا،حکومت کی کارکردگی صرف اپوزیشن کو گالیاں دینا اور انہیں نشانہ بنانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…