منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویڑن کا قلمدان سونپ دیا۔ کیبنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ہے جبکہ انکی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویڑن کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد سید قاسم کے اختیارات وزیرِ مملکت کے برابر ہوں گے۔ دوروز قبل انہیں پٹرول بحران پر قائم ہونے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیاتھا اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے معدنی وسائل کے طور پر کام کررہے تھے جبکہ دو روز قبل انکی وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ ندیم بابر سے پاور ڈویژن کے خصوصی معاون کا چارج واپس لینے کی خبریں غلط ہیں۔ندیم بابر کے پاس پٹرولیم کے معاون خصوصی کا عہدہ تھا جو اب بھی ہے پاور ڈویژن کا نہیں تھا۔معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن کا قلمدان انکے پاس ہی رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ میں ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے تھے اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی بجائے آئی پی پیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ندیم بابر نے وفاقی وزیر پاور ڈویڑن عمر ایوب کو خط لکھ کر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی سوچ بدلنے کی کوشش کی تھی۔ندیم بابر کے پاورپلانٹ، اورینٹ نے ایک سال میں 2ارب روپے اضافی منافع کمایا تھا جبکہ ندیم بابر کا موقف ہے کہ وہ اورینٹ پاور میں حصہ دار ہیں جس نے 2 ارب نہیں صرف 16 کروڑ روپے فیول کھپت میں بچائے ہیں۔ ندیم بابر کا کہنا تھا کہ وہ انکوائری رپورٹ سے مایوس ہوئے ہیں۔ اپنے خط میں اْنہوں نے لکھا تھا کہ آئی پی پیز پر الزامات کی بجائے اعتماد کا ماحول بنائیں، صرف چند آئی پی پیز نے اضافی منافع کمایا ہے۔ اب ان سے پاور ڈویڑن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…