لاہور (آن لائن) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آٹے کی نئی قیمت مقرر کردی ہے۔ آئندہ دو ماہ کے لئے مقرر کی جانیوالی نئی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب ان دو ماہ میں فلور ملز کو 9 ملین ٹن گندم فراہم کرے گا۔