اسلام آباد (این این آئی)حج 2020 کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا معاملہ ،سعودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے روشنی میں تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج واجبات کی واپسی کا سلسلہ جمعرات سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے شروع ہواہے۔ ترجمان کے مطابق تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی فراہمی
شروع کر دی گئی ،عازمین حج کی سہولت کیلئے بنکوں میں علیحدہ خصوصی کائونٹر بنائے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور ترجمان کے مطابق حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گذار کا بینک آنا ضروری ہے،واجبات بذریعہ بنک چیک لینے کیلئے صرف گروپ لیڈر کو تمام افراد کی اصل دستاویز کے ہمراہ بینک آنا ہو گا،متعلقہ بینک برانچ کی بندش کی صورت میں دوسری نامزد کردہ برانچ سے رقوم کی ادائیگی ممکن ہو گی۔