اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کیخلاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے ممبران نے احتجاجاًچیئرمین کمیٹی کو خط لکھ دیا ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کمیٹی ممبران کو 22 جون کو ہونے والی کمیٹی میٹنگ میں ممبران کو کرونا وائرس کے حوالہ سے بریفنگ میں ناکام رہے ہیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ملک اتنے بڑے بحران سے گزر رہا ہے تاہم ظفر مرزا کسی بھی سوال کو سیئریس نہیں لیتے، ظفر مرزا کمیٹی
کی میٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، ممبران کی جانب سے کئے جانے والے سوالات اور ملک میں جاری وبائی مرض سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تسلی بخش جواب نہ دیتے، ممبران کمیٹی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب، ڈاکٹر مہش کمار، ڈاکٹر درشن اور دو دیگر ممبران نے چیئرمین کمیٹی قومی صحت خالد حسین مگسی کو درخواست دی ،ڈاکٹر ظفر مرزا کے اس ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔