مائنس عمران خان کیسے شروع ہوا؟ قریبی دوست نے خفیہ کیمرے سے عمران خان کی ریکارڈنگ کی اور ویڈیو ایک اہم شخصیت کو دیدی ، حیران کن انکشافات‎

2  جولائی  2020

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی دوست نے ان کی خفیہ ریکارڈنگ کی اور وہ کسی اور کو دے دی جس کی وجہ سے ’’مائنس ون‘‘ میں جان پڑی ۔

اپنے پروگرام کے دوران انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ2 ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے گئے تھے۔جہاں انہوں نے عمران خان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی اور وہ آگے لیک کر دی، تجزیہ نگار نے بتایا کہ وہ شخص وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور وزیراعظم کے گھر بھی ان کا آنا جانا ہےاور وہ شخصیت اپنے عزیزوں کو پنجاب میں پانچ وزارتیں دلوانے کے خواہشمند ہیں، تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھ ایک خفیہ کیمرہ لگا کر گئے جس کی وزیراعظم کو خبر تک نہ تھی۔انہوں نے وزیر اعظم کی ایسی کال ریکارڈ کی جس میں عمران خان کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ کر رہے تھے۔بعد میں ویڈیو کسی کو بھیج کر لیک کر دی، جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے مائنس ون فارمولا کے مطالبے میں جان آگئی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ مائنس ہو بھی گئے تو آنے والے بھی جان نہیں چھوڑیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…