اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملزمان نے منصوبے سے کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کئے، شواہد نہ ہوں تو محض بے ضابطگی کو جرم نہیں کہا جا سکتا،احتساب عدالت نے ساہوال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )احتساب عدالت اسلام آباد نے ساہوال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں لکھا گیا کہ راجہ پرویز اشرف کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت کیس سے بری کیا گیا،آئین کے آرٹیکل 264 کے مطابق آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی درخواست گزار کو ریلیف مل سکتا ہے ۔

راجہ پرویز اشرف نے جب بریت کی درخواست دائر کی آرڈیننس فعال تھا،نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے مطابق راجہ پروزیز اشرف کیخلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنتا ہی نہیں اس کے علاوہ فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ گواہ کے مطابق کمپنی کو ایڈوانس کے طور پر دی گئی سات فیصد ایڈوانس رقم بھی واپس لے لی گئی تھی، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بھی نیب نے یہ تفتیش کرنا تھی کہ ملزمان نے منصوبے سے کوئی مالی فوائد تو نہیں لئے، نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف مالی فوائد حاصل کرنے کے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے ،بدنیتی سے مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد نہ ہوں تو محض بے ضابطگی کو جرم نہیں کہا جا سکتا،ایک جرم پر ٹرائل کے لئے ابتدائی نوعیت کے شواہد کا بار ثبوت استغاثہ پر ہے، فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پراسیکیوشن کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے مطمئن کرے یہ کیس بنتا ہے یا نہیں اگر بنتا ہے تو پھر ریفرنس دائر کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…