اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے جعلی ڈگری والے پائلٹس کی مکمل تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے سے متعلق کابینہ میں طویل بحث ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جعلی ڈگری والے پائلٹس کی مکمل تفصیلات مانگ لیں،وزیر
ایوی ایشن کابینہ کو جعلی پائلٹس کے معاملہ پر مکمل تفصیلات دینگے،جعلی پائلِٹس کو نکالنے کا حتمی فیصلہ مکمل تفصیلات ملنے کے بعد ہوگا،۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رپورٹ کابینہ میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پائلٹس کی اسناد سے متعلق تفیصلی رپورٹ ملنے کے بعد نکالنے کافیصلہ ہوگا۔