اسلام آباد (این این آئی)روزویلٹ ہوٹل نجکاری معاملہ،پیپلز پارٹی نے پی آئی کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی مخالفت کر دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاکہ پی آئی اے کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل بھی حکومت کے نشانے پر ہے، حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پورے ملک کی نجکاری کرنے کو تیار ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ انقلابی سرکار ادارے ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتی تھی
اب ادارے بیچ رہی ہے، اس حکومت نے ہر وعدے اور دعوے سے یو ٹرن لیا ہے، روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے کسی فرد یا جماعت کی نہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ ملک کے اداروں کی نجکاری منظور نہیں، ان کے پاس نئے ادارے بنانا کا کوئی منصوبہ نہیں، پی آئی اے اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دنیا میں بین ہو رہا ہے، حکومت ادروں اور ملک کی بدنامی کا سبب بن چکی ہے۔