ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یورپین ممالک نے پی آئی اے کو پروازوں کی مشروط اجازت دے دی

datetime 1  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) یورپین ممالک نے پی آئی اے کو پروازوں کے حوالے سے مشروط اجازت دے دی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے  پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں  آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپین ممالک کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے جبکہ پروازیں بھی معمول کے مطابق ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفرا نے یورپین حکام سے مسلسل رابطہ بھی کیا جس کے بعد اسلام آبادتا لندن اور واپسی کی پروازوں پی کے785 اور پی کے 786 کو آپریٹ کی اجازت بھی مل گئی۔پاکستان انٹرنیشن لایئرلائن کے ترجمان عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپین ممالک سے دیگر پروازوں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازیں 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔یورپین ممالک اور برطانیہ کی پابندی کے بعد پی آئی اے کے طیارے مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت ہوگی۔  یورپین ممالک نے پی آئی اے کو پروازوں کے حوالے سے مشروط اجازت دے دی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے  پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں  آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…