لاہور (آن لائن) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر بنانے کا حکومتی فیصلہ انڈیا اور کشمیر کے مسلمانوں کو ذبح کرانے کے مترادف ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کو دفن کرنے کی طویل دورانیے
والی خطرنا ک سازش ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے ذامن ہیں لیکن غیر ضروری طور پر اکثریت کو دبانے کے لیے اور عالمی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے جو نامناسب قدم بھی اٹھایا جائے گا ،قوم اس کو ہر گز قبول نہیں کرے گی ۔