اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، شوگر ملز نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے 60 ہزار ٹن چینی 25 جون تک اٹھانے کی پیشکش کی تاہم کارپوریشن کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78 روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جاتا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے حکومت کو 12 جون کو 70 روپے کلو پر چینی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگرملوں کو 13 جون کو 63 روپے کلو پر چینی فراہمی کے لیے خط لکھا لیکن شوگرملوں نے 63 روپے کلو پر چینی دینے سے انکار کیا اور 70 روپے پر فراہمی پر اصرار کیا۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق شوگر ملوں نے 25 جون تک 60 ہزار ٹن چینی اٹھانے کی پیشکش کی لیکن شوگرملوں سے چینی ٹینڈرز کے بغیر نہیں خریدنا چاہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مہنگی چینی کی خریداری کے باوجود مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت برقرار ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، شوگر ملز نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے 60 ہزار ٹن چینی 25 جون تک اٹھانے کی پیشکش کی تاہم کارپوریشن کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78 روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جاتا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں۔