پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نانا کو 3 سال کے نواسے کے سامنے شہید کرنے پر شہباز شریف نے بھارتی فوج کو کھری کھری سنا دیں، دنیا سے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم عمر نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

یورپی یونین، امریکہ اور اوآئی سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداکے دجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص کو 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔مقتول بشیر احمد خان کے بیٹے کے مطابق ان کے والد سامان لینے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تو قابض فورسز نے والدکو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جہاں قابض فوج سرچ ا?پریشن کے نام پر نوجوانوں کو قتل کررہی ہے جب کہ بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری میں بھی ملوث ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ جون میں ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 کشمیریوں کو شہید کیا۔  شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم عمر نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…