جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے،دینی جماعتوں کا مندر کی تعمیر کو نظریہ پاکستان کے منافی قرار دیتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دینی جماعتوں نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیرکو ناجائز اورنظریہ پاکستان کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، دینی جماعتوں نے مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لے جائینگے۔ بدھ کو دینی جماعتوں کے علما کرام نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا کہ مسلمانوں کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔جمعیت علمااسلام اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لیکر جارہے ہیں یہ حکومت چودہ ارب روپے لگاکرسکھوں کیلئے راہداری کھولتی ہے توکبھی اسلام آباد میں مندراخر حکومت چاہتی کیا ہے۔مرکزی جمعیت اہلحدیت کے امیر حافظ مقصود نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے،حکومت مندر کی تعمیر چاہتی ہے تو جید علمائے کرام سے مشاورت کرے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر کاشف چودھری نے کہاکہ مندر کی تعمیر بائیس کروڑ کے جذبات سے کھیلنا ہے اسلام آباد میں 186ہندووں کے لئے مندر تعمیر کرنا کہاں کا اصول ہے،جب سید پور گاؤں میں مندر موجود ہے تو نئے مندر کی کیا ضرورت ہے۔ مولانا تنویر علوی نے کہا کہ تمام مسالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی مملکت میں کوئی مندر چرچ نئے سرے سے تعمیر نہیں کیا جاسکتاجبکہ پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں۔علما کرام نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دوہزار سترہ میں مندر کیلئے پلاٹ دیا موجودہ حکومت مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…