راولپنڈی( آن لائن)خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے تمام اثاثے، پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے۔تفصیلا ت کے مطابق خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما حنیف عباسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے
ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دے رکھی تھی، عدالت نے لیگی رہنما کے10 بینک اکاونٹس ،3 گاڑیاں،3 پلاٹس اور2 کوٹھیاں بحال کردیں۔ عدالت نے حنیف عباسی کے قریبی رشتہ دار حمد بلال اور محسن خورشید کے اکاونٹس بھی بحال کر دیئے ۔