ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وی آئی پیز کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی حکمنامہ اندرون ملک چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے پر بھی لاگو

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وی آئی پیز کے پروٹوکول پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ پابندی اندرون ملک چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے پر بھی لاگو ہوگی۔

ہدایت نامے کے مطابق مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے جبکہ ائیرپورٹ مینجر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔سی اے اے کے ہدایت نامے کے مطابق بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے، ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ لازمی استعمال ہوگا۔ہدایت نامے کے مطابق بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم پْر کرنا ائیرلائن کی ذمہ داری ہوگی جب کہ مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگئی۔جہاز میں کھانے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ دوران پرواز مسافروں کو ہر 30 منٹ بعد سینیٹائزر فراہم کیا جائے گا۔دوسری جانب میڈیکل ایمرجنسی کے لیے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی اور ایک سیٹ کے فاصلے سے مسافروں کو بٹھایا جائے جب کہ مسافروں کے سامان پر جراثیم کش اسپرے کرنا لازم ہوگا۔سول ایوی ایشن کے ہدایت نامے کے مطابق دوران پرواز ماسک پہننا لازمی ہوگا جب کہ مسافر میں کورونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن کا ہدایت نامہ 31 اگست تک کارآمد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…