جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2 سال ہوگئے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی،مظہر عباس نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کارمظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گزشتہ روزپچھلی تقریر کے مقابلے میں زیادہ پراعتماد نظرآئے۔

عمران خان ہر طرح کی بال کررہے تھے بدقسمتی سے سامنے کوئی بیٹسمین نہیں تھا کیونکہ اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی تھی، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے علاوہ اتحادیوں کو بھی مناتے رہے، یہ ساری چیزیں پہلے جہانگیرترین کرتے تھے اب عمران خان کو خود کرنا پڑررہی ہیں، عمران خان کو دو سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی، دو سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے سانحہ ساہیوال تک لوگوں کوانصاف دینے کیلئے ریاست مدینہ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے کیا کیاہے؟پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں کچھ باتیں جزوی طورپر صحیح ہیں مگر کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے، عمران خان کی ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ ان کی پارٹی والے نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی متبادل آیا تو مراد سعید جیسا کوئی نوخیز جذباتی لڑکا نہیں ہوگا،ریاست مدینہ آدمیوں کو انسان بنانا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہزاروں میں ہزاروں ہیرے پیداکردیئے تھے یہ ریاست مدینہ تھی۔ بابر ستار نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی والے صرف باتیں ہی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…