’’جناب اسپیکر یہ شخص مجھے 13 روز سے تنگ کررہا ہے‘‘ تمہارے متعلق ایسی ایسی بات کروں گا کہ یہاں ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوگا خواجہ آصف شدید غصے میں آگئے ، وفاقی وزیر کو کھری کھری سنادیں

29  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ پیر کو اجلاس کے دور ان خواجہ آصف کی تقریر کے دوران فواد چوہدری نے لقمہ دیا اور کہاکہ ہن بس کردیو کتنا بولو گے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکومت پر شدید تنقید کررہے تھے کہ

اس دوران فواد چوہدری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کریں کتنا بولیں گے۔اس پر خواجہ آصف بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ ‘جناب اسپیکر یہ شخص مجھے 13 روز سے تنگ کررہا ہے،انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے متعلق ایسی ایسی بات کروں گا کہ یہاں ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوگا۔فواد چوہدری نے کہاکہ آپ کو بھی سیالکوٹ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ ایسی بات کیوں کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ اسپیکر صاحب خواجہ آصف معافی مانگیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ معافی مانگے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی، ہم ان کے حلقہ کے مسائل سننے نہیں آئے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ فواد چوہدری پلیز حوصلہ رکھیں۔ اسپیکر صاحب میں آپ کے چیمبر میں آ کر اس معاملہ کی وجہ بتا دوں گا۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے فواد چوہدری کو نشست پر بٹھا لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…