بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس  آج طلب کرلیا،12 نکاتی ایجنڈا جاری

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس  آج( منگل کو) طلب کرلیا  ،اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں کورونا وباء ،ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال   پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ ملک کو اندرونی و بیرونی درپیش چیلنجز باالخصوص ایل او سی پر بھارتی دراندازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اہم  اجلاس

آج  عمران خان کی زیر صدارت  وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا جبکہ  بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں اور خطے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈابھی زیر غور آئیگا ،وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے ،ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کریگی،ایران عراق اور دیگر ممالک کیلئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا،متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا،میڈیکل  ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس  پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ،پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈا میں شامل ہے  جبکہ ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق  کی جائے گی،ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری دی جائے گی ،ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل  کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئیگا،مرغذار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا،ریونیو ڈویڑن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…