اسلام آباد (این این آئی)گیلپ پاکستان نے کورونا کے اثرات پر تازہ ملک گیر سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق اْن پاکستانیوں کی شرح میں 15فیصد کمی آئی ہے جن کے مطابق حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے قابو میں ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے تقسیم نظر آئی۔47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاہم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواہوں میں کمی رپورٹ کی ہے۔