اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے۔ اتوا رکے روز فواد چودھری نے ٹویٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ’’ الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیارہے۔
رواں ہفتے ان وینٹی لیٹرز کو این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا جائے گا ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو ، اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ، یہ تمام مشینیں EU Standards کے مطابق ہیں۔