ژوب(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،تاریخ کا بدترین بجٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے،کپتان اور کھلاڑی ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں امید ہے اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے
مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت بلوچستان کے رہنما حاجی حسن شیرانی کی رہائش گاہ پرپارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پہ ممتاز قانون دان کامران مرتضی، حافظ خلیل احمد سارنگزئی، مولانا سرور،مولانا سلطان شاہ ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے اتحادی نکلتے جارہے ہیں موجودہ بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں بلوچستان کو مکمل طور پہ نظرانداز کردیا گیا ہے اور بلوچستان کی ناکام صوبائی حکومت بھی اس حوالے سے مکمل خاموش ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں عنقریب اپوزیشن ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریگی انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،تاریخ کا بدترین بجٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے،کپتان اور کھلاڑی ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں امید ہے اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت بلوچستان کے رہنما حاجی حسن شیرانی کی رہائش گاہ پرپارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔