پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کاش وزیراعظم تعلیم اور دینی مدارس کیلئے ہماری خدمات کا ذکر بھی کر دیتے، چودھری شجاعت حسین اپنے شکوے ،شکایتیں سامنے لے آئے

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے آخری پندرہ منٹ سننے کے بعد تین چیزوں پر زور دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم نے تعلیمی نصاب پر بات کی، کاش وہ ہمارے دور میں تعلیم اور خصوصاً دینی مدارس کیلئے جو خدمات انجام دیں ان کا بھی ذکر کر دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر پرویزمشرف کے زمانے میں یہ ممکن نہیں تھا کہ کوئی مدارس کے حق میں کھل کر بات کرتا، لیکن میں نے، اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور دیگر علماء کرام نے مدارس کے حق میں آواز اٹھائی اور پرویز مشرف نے ہمارے قائل کرنے پر یو این میں جا کر اس پر بات بھی کی تھی۔ وزیراعظم نے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے بھی بات کی، جبکہ اس سے متعلق میری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے تین بار بات ہوئی تھی اور انہوں نے یقین دلایا تھا کہ آپ کی تجاویز کو وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے رکھوں گا، میں نے اپنی تجاویز میں صوبوں اور وفاق میں ایک نصاب کرنے کہا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ صوبوںکو ہدایات دیں کہ وہ اس پر پوری نظر رکھیں تاکہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کو حقیقت سے آگاہ رکھیں، جیسا کہ پاک فوج کی قربانیاں، نشان حیدر جیسے اسباق اور قومی سوچ کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مضامین کو بھی نصاب سے نکال دیا گیا تھا جس پر میں نے آواز اٹھائی تھی کہ یہ زیادتی کی گئی ہے، میں اس پر تفصیلاً بات بعد میں کروں گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اربوں کے گھپلے کی بات تو کی لیکن کھربوں کے گھپلوں کی بات نہیں کی جو اس ملک میں ہوئے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت کو کشمیر کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے تاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی داد رسی ہو سکے یا پھر وہ حل بتا دیں کہ رات کے اندھیرے میں بھارتی فوجی نابالغ لڑکیوں کو اٹھا کر بیرکوں میں لے جا کر بدفعلی کرتے ہیں پھر سورج طلوع ہونے سے پہلے انہیں گھر پہنچا دیا جاتا ہے اور ان کو نئے کپڑے اور جعلی زیور پہنا کر کہا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہوگئی ہے ان کے ماں باپ کیا فریاد کریں اور جا کر اپنی فریاد کس کو سنائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…