فواد چودھری لائیو پروگرام میں شراب پیتے ہیں، وہ کبھی علمائے دین کیخلاف بولتے ہیں تو کبھی اپنی پارٹی کیخلاف، فیاض الحسن چوہان نے وفاقی وزیر فواد چودھری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

24  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فواد چودھری لائیو پروگرام کے دوران شراب پیتے ہیں ، انہیں اتنا بھی پتہ نہیں جب میڈیا کے سامنے بیٹھنا ہو تو کیسے بیٹھا جاتا ہے ؟ ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے فواد چودھری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی ، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری لائیو پروگرام میں شراب پیتے ہیں انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ

میڈیا میں کیسے بیٹھا جاتا ہے ، آدھی دنیا شراب پیتی ہے ، اگر مسلمان معاشرے کی بات نہ بھی کریں تو غیر ملکی میڈیا پر بیٹھنے کے آداب ہوتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کبھی علمائے دین کیخلاف بولتے ہیں تو کبھی اپنی پارٹی کیخلاف بولنا شروع کر دیتے ہیں ۔ مجھے پارٹی سے 7دفعہ نکالا گیا لیکن میں ہمیشہ پارٹی کے دفاع کیلئے ڈٹ کر کھڑا رہا ہوں ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے متنازعہ انٹرویو کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چوہدریاختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لیڈرز کا انہوں نے نام لیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے فواہد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو آپ استعفیٰ دے دیں، میں عمران خان کے علاوہ کسی لیڈرشپ کو کوئی نہیں مانتا۔یاد رہے ایک حالیہ انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…