اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ہندو پنچایت کی جانب سے اسلام اباد کے سیکٹر ایچ 9 میں کرشنا مندر کا سنگ بنیاد پارلیمانی سیکرٹری لال مالھی نے رکھا ، سی ڈی اے کی جانب سے مندر کے لیے چار کنال پلاٹ الاٹ کیا گیا۔ لال مالہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد اسلام آباد میں تعمیر ہونے والا
پہلا مندر ہے، کشمیر میں اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کے مندر کی تعمیر کر رہے ہیں، پاکستانی حکومت کی پالیسی ہے کہ اقلیتوں کو حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے اپیل کی کہ مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں،تقریب میں پریتم داس، مجہش چودھری، اشوک کمار، چمن لال اور دیگر موجود تھے۔