اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کارہارون رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کل سے یہ افواہ گرم تھی کہ مریم نواز اور مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے ، جس شخص نے مجھے بتایا ، میں نے اسے کہا کہ میں اس خبر کو چمٹے سے پکڑنے کو بھی تیار نہیں ہوں۔
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ میں نے ایک بار چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ کیا آپ شہباز شریف کے ساتھ چل سکتے ہیں تو چوہدری صاحب نے معنی خیز قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں جانتے ہیں، ہم انہیں جانتے ہیں۔ہارون رشید نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، چوہدری برادران حکومت چھوڑ کر کہیں نہیںجائیں گے لیکن حکومت کیلئے بجٹ پاس کروانا مشکل ہے، انہیں اپنے ہر آدمی کو اسمبلی میں لانا پڑے گا۔یاد رہے کہ کچھ دن سے یہ افوا ہ گرم تھی کہ مریم نواز نےپرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو جاتی عمرہ بلا کر ان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ ان کے درمیان پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے پلان اور ن لیگ کی شمولیت پر گفتگو ہوئی۔یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مریم نواز نے مونس الٰہی سے کہا کہ پنجاب میں بڑی تبدیلی کے پلان میں ن لیگ کی شمولیت سے متعلق چوہدریوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کو شریک کر کے’’ مناسب‘‘ جگہ “رجوع نہیں کیا اور ن لیگی اراکین اسمبلی کی اکثریت نوازشریف کے فیصلے کی منتظر ہے۔