راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین مفتی نعیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب
سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔