اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کے اصل اعداد و شمار سامنے لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے نے حکومت کی کارکردگی اور کھوکھلے دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کا کورونا کیسز میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے کا خمیازہ نااہل وفاقی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔
نااہل حکومت نے غلط اعداد و شمار بتا کر مسلسل عوام کو گمراہ کیا اور اندھیرے میں رکھا۔کورونا کیسز کے حقائق کچھ اور بتاتے ہیں اور نااہل وزرا اور مشیر کچھ اور بتاکر اپنی نااہلی چھپاتے ہیں، نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہ وفاق مزید گمراہ کرنے کی بجائے اصل اعداد و شمار بتا کر تمام حقائق عوام کے سامنے لائے۔حکمران اگر اہل ہوتے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں کورونا کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔اس وقت پوری دنیا پاکستان کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔انا اور ضد کے باعث ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کو نظرانداز کر کے طبی عملے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔وفاق کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ کر عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔کورونا کے معاملے پر وفاق کی جانب سے سیاست کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کے اصل اعداد و شمار سامنے لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے نے حکومت کی کارکردگی اور کھوکھلے دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کا کورونا کیسز میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے کا خمیازہ نااہل وفاقی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔نااہل حکومت نے غلط اعداد و شمار بتا کر مسلسل عوام کو گمراہ کیا اور اندھیرے میں رکھا۔