کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔وفاقی بجٹ سے لگا کہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وبائی صورتحال کے دوران بھی
آئین کے تحفظ کے لئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کی چھیڑ چھاڑ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کے تحفظ کیلیے پیپلزپارٹی کی قیادت سے کارکنان تک جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وفاقی بجٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہو گا، تاہم بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے،امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کے لیے ہیلتھ پیکیج ہوگا تاہم کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیاحکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں، سفید پوش کو بھی دیکھنا پڑے گا کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ریلیف صرف کنسٹرکشن انڈسٹری کو ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وبا آئی ہے ہر متنازعہ مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ وقت تھا صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا تاہم پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کی صحت کو تحفظ نہیں دیتا، بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلے کو بھی نظرانداز کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے باہر نکلے تو کوئی سنبھال نہیں پائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔وفاقی بجٹ سے لگا کہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں