پشاور(آن لائن)کرونا وائرس سے بچنے کے لئے شہریوں نے سنامکی کا استعمال حد سے زیادہ کردیا ہے جبکہ شہر میں سنامکی کی قیمت میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر اس کی بلیک میں بھی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق کرونا وائرس کے علاج کے لئے سنامکی کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس لئے طبی ماہرین کے مطابق سنا مکی کا استعمال کرنا کوئی اچھاخیال نہیں ہے اس کا استعمال قبض کی صورت میں کیا جا تا ہے، سنامکی کے بہت زیادہ استعمال سے پیٹ کا شدید درد ہو سکتا ہے ،
طبی ماہرین کے مطابق ہمارے ہاں لوگ تحقیق کے بغیر سنامکی کا بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں جو نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ ان کے مطابق کرونا وائرس کاعلاج سنامکی جڑی بوٹی میں نہیں البتہ اس کے دیگر فوائد و نقصانات ضرور ہیں۔ اس سے معدہ ٹھیک رہے گا تو جسم کی تمام بیماریاں بھی ٹھیک رہیں گی۔ سنامکی کو مستقل طور پر اپنی عادت بنا لینا صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ورنہ آپ بغیر سنا مکی استعمال کے بیت الخلاء جانا دشوار ہو اجاتا ہے ۔ سنامکی کا غلط استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں پر منفی اثرات ظاہر کر سکتی ہے ۔