اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے حاضر سروس ایس پی کی جانب کرکٹ گرائونڈ پر قبضے کا انکشاف ،ایس پی زبیر شیخ ،شکیل شیخ اور سی ڈی اے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر کر دی گئی ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی
درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو سرکاری گراؤنڈز واگزار کرا کر کمرشل استعمال کو روکنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق کرکٹ اکیڈمی اور گرائونڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے غیر قانونی فیس وصول کی جاتی ہے،سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی لیز بھی کی جاتی رہی۔درخواست سابق پی سی بی ممبران گورنگ بورڈ عامر نواب،تنویر مغل ،ندیم سڈل اور اجمل صابر نے دائر کی۔ درخواست میں کہاگیاکہ قبضہ ختم نہ کروا کے اور کمرشل استعمال کروا کر توہین عدالت کی گئی،معاملے میں ملوث ایس پی زبیر شیخ اور دیگر تمام کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سرکاری زمین واگزار اور پیسہ ریکور کیا جائے،توہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ صدیق بلوچ کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست میں سی ڈی اے، شکیل شیخ، ایس پی شیخ زبیر ایس پی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا