اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے را سے ملنے لگے ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات،اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی حملوں کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کیلئے روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے والے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈکی پلیٹ مل گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی بلکہ ایسا لگتا ہے گھوٹکی میں بھی حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا۔10جون کو شہر قائد میں رینجرز پر 2 حملوں میں دستی بم کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، حملے کے ایک مقام سے تفتیش کاروں کو روسی ساختہ دستی بم کی پلیٹ ملی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ حملوں اورتازہ ہونے والے حملوں میں مماثلت ہے، دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم کے استعمال کی خاص وجہ ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق دستی بم کی پن نکال کر پھینکنے اور فرار کی کوشش میں 8 سے 10 سیکنڈز لگتے ہیں، دستی بم پھینکنے کے بعد فوری نہیں پھٹتا، جس سے توجہ اس جانب نہیں جاتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملوں کے تانے بانے بھی وہیں سے ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…