اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔25 جون کو سپریم کورٹ کا3 رکنی بنچ سماعت کریگا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت بعداز
گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواست پر25جون کوسماعت ہوگی،جسٹس مشیر عالم ،جسٹس فیصل عرب اورجسٹس یحییٰ آفریدی کیس کی سماعت کریں گے۔